دینہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق

دینہ کے علاقہ مفتیاں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی دینہ کے علاقہ مفتیاں میں افسوسناک واقعہ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 سالہ نوجوان چوہدری محمد عقیل جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنے ڈیرہ پر جانوروں کے لئے چارہ کاٹنے والی مشین آن کر رہا تھا کہ اچانک مشین میں کرنٹ آنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر نوجوان کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن نوجوان جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ نوجوان کی ناگہانی موت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ علاقہ بھر میں فضاء سوگوار ہو گئی۔
چوہدری محمد عقیل، چوہدری محمد افضال کا بیٹا اور چوہدری محمد یٰسین، چوہدری محمد علی اور چوہدری محمد نبیل کا بھائی تھا۔ مرحوم خوش اخلاق، ملنسار اور ہر دلعزیز شخصیت کے حامل تھے۔
نماز جنازہ میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میت گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں رنج و غم کی فضاء قائم رہی۔



