جہلم میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اڈے قائم، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

جہلم: شہر بھر میں چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے، ٹریفک جام اور زہریلے دھویں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جبکہ قائم مقام آر ٹی اے سیکرٹری اور موٹر وہیکل ایگزامینر کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر سینکڑوں غیر قانونی رکشہ اڈے قائم ہو چکے ہیں، جن کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز نے اپنی مرضی سے جگہ جگہ اڈے قائم کر رکھے ہیں، جس سے سڑکوں پر بدترین رش اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں شہر میں چلنے والے بیشتر رکشے انتہائی پرانے اور ناقص حالت میں ہیں، جن سے نکلنے والا زہریلا دھواں فضائی آلودگی اور مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔ تاہم قائم مقام آر ٹی اے سیکرٹری اور متعلقہ محکمے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشہ اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ٹریفک کے مسائل حل کیے جائیں اور موٹر وہیکل ایگزامینر، آر ٹی اے سیکرٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو متحرک کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button