سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام رائٹ ٹو انفارمیشن کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور قانون پر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔

سیمینار میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم، ممبران ایگزیکٹو باڈی ڈسٹرکٹ بار اور سینئر قانون دانوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں شرکت کے لیے پہنچنے پر ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا اور ان کا تعارف نو منتخب عہدیداران سے کروایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button