جہلم میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا اشتہاری ڈاکو ایک سال بعد گرفتار

جہلم میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے اشتہاری ڈکیت کو پولیس نے ایک سال بعد گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری مجرم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم افتخار نے ایک سال قبل ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مجرم اشتہاری روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ سٹی پولیس نے ہیومن ریسورس اور سائنٹیفک طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button