جہلم: رمضان المبارک صلہ رحمی اور محبت کا درس دیتا ہے، قاری خالق داد

جہلم: جمعیت علمائے اسلام جہلم کے ضلعی صدر قاری خالق داد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صلہ رحمی، اخوت اور یگانگت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر محبت، اخلاص اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں چوہدری دانیال عابد، شہریار علی راجہ، چوہدری تصور حسین، سید ناصر محمود اور عبدالغفار آزاد شامل تھے۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام تحصیل جہلم کے عہدیداران شیر خان، فضل خان اور ڈیجیٹل میڈیا کے رہنما انیس الرحمٰن بٹ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کی رات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور اس رات میں عبادات کے ذریعے اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں سے فیضیاب ہونا چاہیے۔ ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button