جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں میلاد کانفرنس 27 اگست کو منعقد ہو گی

جہلم: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے حکومت پنجاب سرگرم عمل ہے۔ اس حوالے سے صوبے بھر میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کو مختلف اضلاع میں میلاد کانفرنسز میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی انتخاب احمد نوری 27 اگست بروز بدھ ضلع جہلم میں منعقدہ میلاد کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کو بھرپور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا سکے۔



