جہلم میں مرغیوں کے فضلات لے جانے والی گاڑیوں نے مکینوں کا جینا محال بنا دیا

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں سے مرغیوں کے فضلات لے جانے والی گاڑیوں نے مکینوں کا جینا محال بنا دیا، محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ اداروں کے افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے مہلک بیماریاں جنم لینے لگیں۔

مرغی کا گوشت فروخت کرنے والی دکانوں سے گاریوں کے ذریعے مرغیوں کی باقیات بھر کراندروں شہر سے نکلتے جوکہ شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ گاڑیوں کے گزرنے کے بعد کافی دیر تک بدبو اور تعفن پھیلا رہتا ہے جس سے سڑکوں کے اطراف رہائشیوں کا جینا حرام ہو چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مختلف وبائی بیماریوں کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک کرنے میں محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے آئے روزمہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کی باقیات اور فضلات والی گاڑیوں کو کوڈنگ والے ٹرک اور گاڑیوں کے مالکان سمیت ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جائیں جو ماحول دشمن ہیں تا کہ ایسے فضلات کی بد بو سے شہریوں کو نجات مل سکے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button