جہلم میں پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی گاڑیوں میں ناقص و غیر معیاری گیس سلنڈر کا آزادانہ استعمال

جہلم شہر اور گردونواح میں قائم پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے موجود ٹرانسپورٹ سروس جن میں کوسٹر ، ہائی ایس، کیری ڈبے، رکشے ، بس وغیرہ شامل ہیں میں ناقص و غیر معیاری گیس سلنڈروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہاہے۔
ان ٹرانسپورٹ سروس میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات دن میں دو مرتبہ سفر کرتے ہیں، ان غیر معیاری ناقص گیس سلنڈروں کیوجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
سکولوں و کالجوں کے طالبعلموں کو لانے لے جانے والی ٹرانسپور ٹ میں گیس سلنڈروں میں آگ لگنے پر ان کو بجھانے کے کوئی حفاظتی ا نتظامات موجود نہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں طلباء وطالبات کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔
عوامی، سماجی، رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے اس بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



