سوہاوہ: یوم اقبال پر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک میں تقریب کاانعقاد

سوہاوہ: یوم اقبال پر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک میں تقریب کاانعقاد، طلبہ و طالبات نے ملی نغمےاور ٹیبلوپیش کئے، اساتذہ نے علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں جھنگ چک میں روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج میں شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، علامہ اقبال کے ہاتھوں کے لکھے اشعار اور ملی ٹیبلوز پیش کئے جبکہ ٹیچرز نے علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بچوں کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چوہدری ابرار نجیب نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ علامہ اقبال کی زندگی پر اگر نظرڈالی جائے تو ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے، وہ وکیل بھی تھے، شاعر بھی تھے، مختلف نظمیں لکھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button