سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے تیسرے مرحلے کا آغاز

جہلم: سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ مذکورہ فیز میں جہلم سمیت پنجاب کے 2ہزار 903 سکولوں کو ٹھیکے پر دیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ تیسرے فیز میں جہلم سمیت پنجاب کے 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ مذکورہ فیز میں ایک سو سے زائد بچوں اور دو ٹیچر والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

تیسرے فیز میں اپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مڈل سے اپ گریڈ ہو کر ہائی ہونے کے باوجود سکولوں میں اساتذہ فراہم نہ کیے جانے والے اداروں کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں 5ہزار 863 سکولزٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 4ہزار 453 سکول آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں۔ اب تیسرافیز مکمل ہونے تک 13 ہزار سکول پرائیوٹائز کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button