محتسب پنجاب نے 96 سائلین کو 8 کروڑ روپے سے زائد کا مالی ریلیف دیا


جہلم:محتسب پنجاب نے 96 سائلین کو 8 کروڑ روپے سے زائد کا مالی ریلیف دیا۔
دفتر محتسب پنجاب کی کارروائی کے نتیجے میں 88 درخواست گزاروں کو زیر التواء واجبات کی ادائیگی کی گئی، جن میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 46 لاکھ روپے شامل ہیں۔ ان میں مختلف گرانٹس، بقایاجات، فیملی پنشن، تعلیمی وظائف، اور مالی امداد شامل ہیں۔
اسی طرح، 8 افراد کی شکایات پر 137 کنال 6 مرلے سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی، جس کی مالیت 5 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
شکایت گزاران نے بروقت انصاف کی فراہمی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔



