شادی کا جھانسہ دے کر طلاق یافتہ خاتون سے زیادتی اور زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں شادی کا جھانسہ دے کر طلاق یافتہ خاتون سے زیادتی اور طلائی زیورات ہتھیانے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی حدود ڈھوک تلیکہ بڑاگواہ میں عدنان محمود کیانی ولد محمد اکرم راجہ نے پھلائیاں سوہاوہ کی رہائشی طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ہتھیا لئے۔

ڈومیلی پولیس کے مطابق ملزم عدنان محمود نے خاتون کو 6ماہ قبل اپنے گاؤں ڈھوک تلیکہ بڑاگواہ لے جا کر گھناؤنا فعل کیا، ملزم انتہائی شاطر ہے، خاتون کو ورغلہ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ساڑھے 6 تولے کی 6 عدد چوڑیاں، انگوٹھی، ایک تولہ چین اور ایک تولہ کانٹے بھی ہتھیائے کہ فروخت کر کے شادی کریں گے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان محمود کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ خاتون اور ملزم عدنان کے سیمپل لے کر ڈی این اے کے لئے لاہور لیبارٹری بجھوادیے گئے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button