مظلوم کی مدد ہماری قانونی، شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل

پنڈدادنخان: عامر شاہین گوندل نے کہا کہ مظلوم کی مدد ہماری قانونی، شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، پولیس کے متعلقہ کسی بھی معاملے کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل عامر شاہین گوندل نے پنڈدادنخان میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مجھے فون کریں، میسج کریں یا دفتر آئیں، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل نے کہا کہ منشیات فروشوں اور پیشہ وار گداگروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی ڈویژن اور ڈی پی او جہلم کی واضح ہدایات ہیں کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت ممکن نہیں۔
تھانہ پنڈدادنخان میں آج ڈی ایس پی پنڈدادن خان عامر شاہین گوندل نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین کی درخواستوں پر موقع پر آرڈر جاری کیے گئے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، وکلاء، صحافیوں سمیت سائلین نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



