دریائے جہلم میں 66 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پنڈدادنخان: رسول بیراج سے دریائے جہلم میں 66 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا، انتظامیہ نے پنڈدادنخان کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی ۔

انتظامیہ کے مطابق رسول بیراج سے 66 ہزار کیوسک تک پانی دریائے جہلم میں چھوڑا جا رہا ہے، تحصیل پنڈدادنخان میں دریا کے کنارے رہنے والے لوگ احتیاط کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاتی پور بیلا، کھوتیاں، کانیاں والا، برج احمد خان، اعظم پور، فتح آباد، بھانا، ڈھوک نورا، سگھرپور، رنگ پور، سیداں والا، کوٹ کچا، پتھر ندی اور قدیر پور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ فی الحال حالات کنٹرول میں ہے اور سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ بروقت تیار ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ہنگامی صورت میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

کنٹرول روم نمبر
0544221101
03455963396

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button