منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش شاہد محمود کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

56
جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے منشیات فروش شاہد محمود کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 93/24 بجرم CNSA 9(i)3c کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مجرم شاہد محمود کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
مجرم شاہد محمود کو سال 2024 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو مؤثر تفتیش اور ٹریس کے بعد گرفتار کیا، اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت میں چالان پیش کیا۔ مقدمے کی مکمل پیروی اور شواہد کی مضبوطی کے باعث معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے انوسٹیگیشن اور قانونی ٹیموں کی کارکردگی کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی اعلان کیا۔
ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خلاف جاری آپریشنز اور کارروائیاں عوام کی حفاظت اور معاشرتی بہتری کے لیے مسلسل جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔



