ضلع جہلم میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات؛ ریسکیو اہلکار نے بھرپور فرائض سرانجام دیے

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی عید الاضحی پر ایمرجنسی پلان کے مطابق جہلم میں نماز کے بڑے اجتماعات پر ضلع بھر میں ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں نےتحصیل جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں اپنے فرائض سرانجام دیئے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار ہیں۔ ریسکیواہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سکاؤٹس بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے۔

نماز عید کے دوران ضلع بھر میں عید گاہ اور جامع مساجد کے باہر ریسکیو1122کی ریسکیوپوسٹس قائم کی گئی جس کے علاوہ ریسکیووہیکل،ریسکیوموٹربائیک سروس،فائروہیکلزاور ریسکیوایمبولینسز بھی ہمہ وقت موجود تھیں۔

اس کے علاوہ عیدکے دنوں میں شہر کے اہم مقامات، پارکس اور دریا پر بھی ریسکیو پوسٹ قائم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے فوری اور بروقت نمٹا جاسکے جو کہ عید کے تمام دنوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پراپنا اور لوگوں کا خاص خیال رکھیں اور موٹرسائیکل سوار احتیاط سے موٹر سائیکل چلائیں اور ون ویلنگ سے پرہیز کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button