محتسب پنجاب کے حکم پر 70 سے زائد شہریوں کو لاکھوں روپے کی گرانٹس اور تعلیمی وظائف ادا

جہلم: محتسب پنجاب کے حکم پر36 درخواست گزاران کو ان کی زیر التواء72 لاکھ کی گرانٹس اور 38سائلین کو16 لاکھ روپے سے زائدکے زیرالتواء تعلیمی وظائف بھی ادا کر دئیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ پنجاب، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بناولنٹ فنڈ بورڈ لاہور، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے 36درخواست گزار افرادکی زیر التواء 72 لاکھ کی میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، الوداعی گرانٹ ادا کر دیں۔

ترجمان نے بتایا کہ محتسب پنجاب کی کوششوں سے ایڈیشنل ڈائریکٹر گریوینس ریڈریسل سیل، پنجاب سوشل پروٹیکشن لاہور، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام لاہور سے تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے38سائلین کو انکے زیرالتواء16 لاکھ سے ز ائد روپے سے زائد کے تعلیمی وظائف ادا کر دیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 38درخواست گزار افراد نے درخواست گزاری کہ وہ تعلیمی وظائف حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سے وظائف جاری کروائے جانے کی استدعا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پرمحتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کا بے حدشکر یہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button