جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجرمہ کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مجرمہ سال 2021 سے تہرے قتل کے مقدمہ میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھی۔ تھانہ صدر پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی موجودگی کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی سنگین مقدمہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button