میونسپل کمیٹی نے عید الاضحیٰ کے دوران جہلم کے علاقوں کی صفائی ستھرائی کی ڈیوٹیاں تقسیم کردیں

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم نے عید الاضحی کے دوران شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی کی ڈیوٹیاں تقسیم کردیں ، میونسپل کمیٹی کے افسران شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

اس حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے افسران کے نام ان کے موبائل نمبر اور علاقہ جات کی لسٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے دیئے گئے موبائل نمبر زپر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اسی طرح بیٹ نمبر1 کے علاقے جن میں شمالی محلہ ، مدرسہ محلہ، پیرا غیب ، شاداب روڈ، پروفیسر کالونی ، ساحل کالونی گلشن ٹاؤن ، ڈھوک با بو اعظم ، سکندر ٹاؤن ، شاہ پور، بلال ٹاؤن شامل ہیں جس میں متعلقہ آفیسر رفاق جوزف موبائل نمبری 03005487726 مذکورہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

بیٹ نمبر 2 کے علاقے جن میں ڈھوک جمعہ ، ڈھوک عبد اللہ ، سادات کالونی، نیا محلہ، مدنی محلہ عید گاہ روڈ ، لیبیہ کالونی وغیرہ میں متعلقہ آفیسر لئیق احمد موبائل نمبری 03425901524 ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ بیٹ نمبر3 کے علاقہ جات جن میں اسلامیہ سکول روڈ ، محلہ عباس پورہ، سلطان پورہ اسلام پورہ محمدی چوک ، کریم پورہ ، ڈھوک فردوس وغیرہ میں متعلقہ آفیسر بشیر احمد موبائل نمبری03125898802 ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

بیٹ نمبر 4 کے علاقے جن میں مین بازار، غلہ منڈی ، سول لائن روڈ وغیرہ میں متعلقہ آفیسر غلام عباس موبائل نمبری03480112580 ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اسی طرح بیٹ نمبر5 کے علاقوں کالا گوجراں، بالا گوجراں فضل آباد پھلائیاں، آئمہ جٹاں، جادہ وغیرہ میں منظر شاہ موبائل نمبری0300-5434517ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

بیٹ نمبر 6 کے علاقے جن میں راٹھیاں، کشمیر کالونی، گجر پور، مخدوم آباد، مشین محلہ نمبر 3 محلہ رمضان پورہ، گلی مسجد عمر والی ، با با مہدی شاہ و غیرہ میں متعلقہ آفیسر عباس یونس موبائل نمبری03068865209/03127707143 ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

بیٹ نمبر 7 کے علاقہ جات جن میں مجاہد آباد، مخدوم آباد، مشین محلہ نمبر 3,2,1 ماڈل کالونی، سلیمان پارس تحصیل روڈ ، باغ محلہ وغیرہ میں متعلقہ آفیسر بشیر احمد موبائل نمبری 03125898802 ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

شہریوں کو چاہیئے کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے اگر کوئی مشکل درپیش آرہی ہو تو میونسپل کمیٹی کے فون نمبر 0544920097 ، موبائل نمبر 03009518898 پر اپنی شکایات درج کروائیں تاکہ فوری اذالہ ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button