سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک جاں بحق، دو زخمی

سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ سوہاوہ پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں لاہور کا رہائشی 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

@jhelumupdates جہلم: سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں حادثہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #sohawa #jhelum #Lahore #GTRoad ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار تیز رفتاری کے باعث آگے جاتے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ وقاص کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 27 سالہ شان اور 38 سالہ عاطف پرویز شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button