دینہ میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم زین تنویر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



