ہم سب نے مل کر ضلع جہلم کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے کی۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران ضلع جہلم میں عوامی مسائل حل کرنے، سڑکوں کی تعمیر، صحت، تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عوامی سہولیات کے لیے ان کو فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں عوامی مسائل اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی منصوبوں پر پیش رفت پر تمام متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والے کام اور نئے منصوبوں پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ضلع کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے تمام افسران عوامی مسائل کو فوری حل کریں تاکہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاسی نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقررہ وقت کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button