ایس ایل ایس کو برٹش کونسل کا ریجن کا واحد گولڈ پارٹنر ادارہ بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا

جہلم: ایس ایل ایس کالج آف آئیلٹس نے ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے برٹش کونسل کا گولڈ پارٹنر سرٹیفکیٹ اپنے نام کر لیا، جبکہ ادارہ اس ریجن کا واحد گولڈ پارٹنر بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برٹش کونسل پاکستان کے اکاؤنٹ سپورٹ آفیسر صبیح اعجاز نے یہ سرٹیفکیٹ ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک کو ان کے دفتر میں پیش کیا۔ اس موقع پر برٹش کونسل کے نمائندے نے ادارے کی مسلسل اعلیٰ کارکردگی، معیار اور شاندار نتائج کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایل ایس کالج کئی برسوں سے برٹش کونسل کے ساتھ کامیاب شراکت داری قائم رکھے ہوئے ہے اور ادارے کی مستقل مزاجی، ترقی اور معیار اسے دیگر اداروں سے ممتاز بناتے ہیں۔
نمائندے کے مطابق کالج ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور آئیلٹس اور یو کے میریج انگلش اے ون پروگرام میں نمایاں نتائج دے رہا ہے، جبکہ اس معیار کو مسلسل برقرار رکھنا ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ برٹش کونسل کے ساتھ شراکت داری کی تجدید ایک سخت اور جامع عمل ہوتا ہے، جس میں ادارے کی سال بھر کی کارکردگی، نتائج اور تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔
اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ ایس ایل ایس کالج مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا اور آئندہ بھی ایوارڈ آف ایکسیلینس اپنے نام کرے گا۔



