جہلم کے سکولوں، کالجوں اور فیکٹریوں میں سول ڈیفنس ٹریننگ کا سلسلہ جاری

جہلم: ڈپٹی کمشنر میثم عباس کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹریننگ کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر چوہدری اشفاق احمد گجر، سول ڈیفنس آفیسر جہلم، کی زیر نگرانی مختلف سکولوں، کالجوں اور اداروں میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تمباکو کمپنی میں بھی سول ڈیفنس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت محمد بوٹا چیف انسٹرکٹر اور محمد رئیس انسٹرکٹر نے کی۔ ٹریننگ کے دوران ملازمین کو حفاظتی تدابیر، ہنگامی صورتحال میں اقدامات اور دیگر اہم امور پر تربیت فراہم کی گئی۔

ٹریننگ کے اختتام پر ایک موک ایکسرسائز بھی کروائی گئی، جس میں فیکٹری کے کثیر تعداد میں ملازمین نے حصہ لیا اور اپنی عملی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

سول ڈیفنس ٹریننگ کے یہ اقدامات حفاظتی شعور اجاگر کرنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button