جہلم میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں چند روز کمی کے بعد اچانک اضافہ

جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں چند روز کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اچانک دوبارہ مہنگا ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت میں تقربیا32 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گوشت 551 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 519 روپے تھا۔

برائلر مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے اچانک 32روپے فی کلو کااضافہ کرکے گوشت کی قیمت 551روپے مقرر کردی ہے، اس طرح شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں برائلر جاگوشت 570روپے میں ساڑھے سات سو گرام فروخت کیاجاتارہا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخوں کے مطابق گوشت فروخت اور پورا کلو فروخت کرنے کاپابند بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button