ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

جہلم: تحصیل دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے شہریوں کے مسائل فوری حل ہوں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل دفتر جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ سے ملاقات کی اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے تحصیل دفتر میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور اس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔



