عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید رملہ علی

جہلم: عید الاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کرنے والے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری ضلعی انتظامیہ اور شہری آپ کی محنت کے معترف ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے آپ سب کو ایک ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات میونسپل کمیٹی جہلم کے سینٹری سٹاف کے اعزاز میں دئیے جانے والے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پورا سال ہی آپ کی خدمات سے شہر میں ماحول صاف ستھرا رہتا ہے لیکن خاص ایام میں آپ کی خدمات مزید بہتر ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت کو سارے شہر بلکہ پنجاب لیول تک مانا گیا ہے، آپ کے تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام ضلعی افسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button