نگہبان رمضان پیکج؛ ضلع جہلم میں پے آرڈرز کی تقسیم آخری مراحل میں داخل

جہلم: پنجاب حکومت کے "نگہبان رمضان پیکج” کے تحت خوشیاں بانٹنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی زیرِ نگرانی پے آرڈرز کی تقسیم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں، بشمول جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں ہزاروں مستحقین تک پے آرڈرز پہنچا دیے گئے ہیں، اور اب تک مقررہ ہدف کا 95 فیصد سے زائد حصہ مکمل کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ٹیمیں 100 فیصد ہدف کے حصول کے لیے پوری طرح متحرک ہیں اور پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس دوران ضلع بھر میں مستحق افراد کو ان کی مکمل رقوم کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی مستحق فرد کا حق ضائع نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس نے واضح کیا ہے کہ اس عمل کو مکمل شفاف بنانے کے لیے تمام ٹیمیں 100 فیصد پے آرڈرز کی ترسیل تک فیلڈ میں موجود رہیں گی، تاکہ ہر مستحق تک اس کا حق پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button