جہلم میں دوست کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کا 50 سالہ خاتون کو قتل کرنے کا انکشاف، لاش گھر سے برآمد

جہلم میں دینہ کے رہائشی دوست کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کا 50 سالہ خاتون کو قتل کرنے کا انکشاف، لاپتہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد کر لی گئی، گھر سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے سب انسپکٹر اللہ دتہ کی ایک اور بڑی کامیابی، دینہ کے علاقہ جسروٹہ کے رہائشی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل عبدالرحمٰن سے دوسرا قتل بھی ٹریس کروا لیا، گھر سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

جہلم میں 30 مارچ کو لاپتہ ہونے والی 50 سالہ خاتون نسرین اختر کی لاش ملزم عبدالرحمٰن کے اپنے گھر سے برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش گھر میں گڑھا کھود کر دفنا دی تھی۔

دو روز قبل بھی ملزم کی نشاندہی پر 46سالہ شخص افتخار الحسن کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی گمشدگی کے شبہ میں مذکورہ ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کیا لیکن کوئی کامیابی نہ ہو سکی تھی۔

تھانہ منگلا پولیس کی جانب سے ملزم سے تفتیش جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button