تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی اوجہلم ناصرمحمود باجوہ نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی، بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور پولیس تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
دورے کے دوران ملک خاور شہزاد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مظہر اکرام سینئر وائس پریزیڈنٹ، حافظ غلام مصطفی وائس پریزیڈنٹ اور دیگر ارکان چیمبر آف کامرس بھی موجود تھے۔
صدر چیمبر آف کامرس نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو سمال انڈسٹریز آمد پر خوش آمدید کہا اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔
دوسرے کے دوران بزنس کمیونٹی سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، ڈی پی او جہلم کی طرف سے چیمبر آف کامرس کو باہمی تعاون سے معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال یا سیکیورٹی خدشات کی صورت میں تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



