کسان کارڈ کسانوں کے لئے انقلابی اقدام ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: کسان کارڈ کسانوں کے لئے انقلابی اقدام ہے، کارڈ کا حصول آسان بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پنجاب حکومت کے کسان کارڈ پروگرام بارے ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بسلسلہ اجراء کسان کارڈ انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کی۔

میٹنگ میں عقیل احمد پتافی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم، شیخ محمد یاسر ڈپٹی منیجر بنک آف پنجاب اور سعد حیات آفیسر بنک آف پنجاب نے شرکت کی۔

عقیل احمد پتافی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم نے کسان کارڈ کے اغراض و مقاصد کے متعلق میٹنگ کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ ریوینیو (مال) کے تعاون سے کسان کارڈ کی آگاہی کے متعلق بتایا۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع جہلم میں کسان کارڈ کی آگاہی مہم کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button