جہلم میں محکمہ ایکسائز کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ برآمد

جہلم میں محکمہ ایکسائز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لئے، سامان اور ملزمان کو ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر کرائم فائٹر چوہدری مدثر گوندل نے مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ روہتاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لی۔ برآمد شدہ سامان اور ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے کر دیا گیا۔

شہر کی سماجی، فلاحی، رفاحی، شہری اور صحافتی تنظیموں نے اس کامیاب کارروائی پر محکمہ ایکسائز جہلم کی کارکردگی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس کارروائی میں شریک اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں تاکہ محکمے میں حوصلہ افزائی اور مقابلے کا مثبت ماحول پیدا ہو۔

اس موقع پر مقامی شہریوں نے کہا کہ اس قسم کی موثر اور بروقت کارروائیاں نہ صرف غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ شہریوں میں محکمہ ایکسائز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد بھی بڑھاتی ہیں۔ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کو بطور مثال پیش کیا گیا اور مزید مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے آپریشنز مزید تیزی اور وسعت کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button