تجاوزات کا خاتمہ ضلعی حکومت کا اہم مشن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اہم ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے جہلم میں سول لائن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں کی تجاوزات کا مشاہدہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الحق کو ہدایت دی کہ یہ آپریشن کسی ایک علاقے تک محدود نہ ہو بلکہ شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت کیا جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے ملاقات کی اور کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ ضلعی حکومت کا اہم مشن ہے، جس میں تاجروں کے تعاون سے بہتری لائی جا رہی ہے۔ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو بھی سہولت ملے گی۔



