جہلم میں ماڈل ریڑھی بازار چند گھنٹوں میں اجڑ گیا، ریڑھی بان دوبارہ سڑکوں پر قابض ہو گئے

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اندرون شہر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مشین محلہ میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کیا اور ریڑھی بانوں کو وہاں منتقل کیا گیا، تاہم یہ بازار چند گھنٹوں بعد ہی ویران ہوگیا اور ریڑھی بان دوبارہ سڑکوں اور بازاروں میں قابض ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشین محلہ جہلم میں ریڑھی بازار کے لیے ایک مخصوص جگہ مختص کی تھی، جہاں ریڑھی بانوں کو منظم طریقے سے منتقل کیا گیا۔ تاہم چند گھنٹے بعد ہی ریڑھی مالکان نے اپنی ریڑھیاں واپس بازاروں، گلیوں اور چوراہوں میں کھڑی کر دیں جس سے شہریوں کو دوبارہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریڑھی بانوں کو ماڈل ریڑھی بازار منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور عوام کو درپیش مسائل حل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button