ضلع جہلم کے نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

جہلم: ضلع جہلم کے نامور روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی آج نماز ِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں میجر جنرل (ر) انیق الرحمٰن ملک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمو د باجوہ ، اے سی مبین احسن ، مرکزی انجمن تاجران لوور گروپ سے صدر محمد عارف چوہدری ، ڈاکٹر جواد بخت کے علاوہ اعلیٰ فوجی و سول حکام کے ساتھ ساتھ معززین شہر، تاجر، وکلاء ، ممتاز سماجی و سیاسی راہنما شامل ہیں۔

تمام شرکاء نماز جنازہ نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کے لیے صبر کی دعاکی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button