مہنگائی کا سفر جاری، جہلم میں مرغی کے گوشت سمیت ٹماٹر اور سبزیاں مہنگی

جہلم: مہنگائی کا سفر جاری، مرغی کے گوشت سمیت ٹماٹر اور سبزیاں مہنگی، برائلر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت کا سرکاری نرخ 580 روپے ، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ بازاروں میں ٹماٹر200 روپے کلو فروخت ہوتا ہو رہا، آلو کا سرکاری نرخ 82 روپے جبکہ بازاروں میں 120 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔

لہسن کا سرکاری نرخ310 روپے مقرر تھاجبکہ بازار میں350 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا رہا، ادرک کا سرکاری نرخ610 روپے مقرر تھا جبکہ بازار میں680 روپے فی کلو فروخت کی جاتی رہی۔

دوسری جانب لیموں 340 روپے کی بجائے 400 روپے ، پھول گوبھی 125 روپے کی بجائے150روپے ، بند گوبھی 105 ر وپے فی کلو کی بجائے140 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔ علاوہ ازیں برائلر گوشت بھی مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت کا سرکاری نرخ580 روپے مقررتھا جبکہ مرغی فروش 630 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے رہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button