ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ کا دورہ، بی ایس بلاک کی تعمیر کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر بی ایس بلاک کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل زاہد حسین ساہی نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی کام اور کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کالج کی مختلف کلاسز کا دورہ بھی کیا اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر بی ایس بلاک کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی عمل کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر کالج انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کو سراہا۔



