جہلم میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 12 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقے سعیلہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی سے 12 سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے سعیلہ میں ڈاکٹر صفدر والی گلی کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ حسنین عباس ولد اسد عباس جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ حادثے کے وقت حسنین عباس کمرے میں اکیلا سو رہا تھا اور آگ کی تیز شدت کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا۔

والدین کہیں فوتگی پر گئے ہوئے تھے اور 12 سالہ بچہ کمرے کو لاک کر کے اکیلا سو رہا تھا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تو بچے نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن دروازہ نہ کھل سکا۔ ہمسائیوں نے دھواں دیکھا تو دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے لیکن اس وقت تک بچہ بری طرح جھلس چکا تھا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بچے کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button