نگہبان رمضان راشن پروگرام؛ لسٹ درست نہ ہونے کے باعث مستحق افراد راشن سے محروم

جہلم: نگہبان رمضان راشن پروگرام، لسٹ درست نہ ہونے کے باعث مستحق افراد راشن سے محروم، سینکڑوں مستحق گھرانے راشن حاصل کرنے میں ناکام ، مستحق افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے محکمہ نادراسے نیا ڈیٹا لیکر لسٹیں بنانے کا مطالبہ کردیا۔

جہلم کے نوا حی علاقہ چوٹالہ کے مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں غریب ومستحق افراد کیلئے نگہبان رمضان راشن پروگرام کے نام سے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کروا رکھا ہے جس کے باعث پٹواری اور یونین کونسلز کے نمائندے لسٹ میں شامل افراد کو تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مستحق اور غریب گھرانوں کے افراد کا کہنا ہے کہ جب مستحق افراد پٹواریوں یونین کونسلز کے نمائندہ افراد کے پاس اپنا شناختی کارڈ لیکر جاتے ہیں تو ان کا نام لسٹ میں موجود ہی نہیں ہوتا جبکہ غریب اور مستحق افراد راشن لینے کے حقدار قرار دیئے گئے ہیں جو کہ غریبوں کا راشن لینے سے انکاری ہیں ، مستحق افراد کی جاری کردہ لسٹ میں یونین کونسل چوٹالہ کے سینکڑوں مستحق افراد کے نام شامل ہی نہیں۔ ایپ کے ذریعے تمام مستحق افراد نا اہل ہو رہے ہیں جبکہ سینکڑوں حقدار نہ ہونے کے باوجو د راشن کے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔

مستحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ نگہبان رمضان راشن پروگرام کی جاری کردہ لسٹیں نادرا سے دوبارہ ڈیٹا حاصل کر کے درست کروائی جائیں تا کہ مستحق افراد تک راشن پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button