گھر بیٹھے نادرا میں پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز

جہلم: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پیدائش اور وفات کیلیے یونین کونسل کے چکر لگانے والے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی۔

نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کی آسانی کیلیے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا۔

جی ہاں، شہری اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت درج ذیل اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:

جہلم (44 یونین کونسلز)
چکوال (71 یونین کونسلز)
ننکانه صاحب (65 یونین کونسلز)

نادرا کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہت جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button