18 سال عمر ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

چیئرمین نادرا نے اٹھارہ سال عمر ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کو خبردار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ،چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے نادرا کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے بتایا کہ نادرا نے واٹس ایپ چینل بنایا جس پر ایک اشاریہ 6 ملین فالورز ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا س جب 18 سال کا شہری شناختی کارڈ کیلئے رجوع کرے تو کتنے عرصے میں بنتاہے؟

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ رولز کہتے ہیں کہ 19 سال 3 ماہ تک ہر شہری پر کارڈ بنانا لازم ہے بصورت دیگر سزا ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ڈی کارڈ نہ بنانے کی صورت میں 50 ہزار جرمانہ اور ایک سال کی قید کی سزا ہے، لیکن آج تک کسی کوآئی ڈی کارڈ نہ بنانے پر سزا نہیں ہوئی۔

چیئرمین نادر نے بتایا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر صوبے کےقوانین مختلف ،ہم آہنگ نہیں ، یوسیزکیساتھ رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے پاس ہو اور وہ آئی ڈی کارڈ بنائے، پاکستان میں 70 ملین افراد کے پاس اسمارٹ فون ہے.

چیرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کے 629 ملازمین کو جعلی آئی ڈی کارڈ بنانے پر فارغ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button