پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان

جہلم: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔
رانا سکندر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اساتذہ پرورک لوڈ زیادہ ہونے پر ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔
دوسری جانب پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولز میں بھی کھیلوں کےمقابلےمنعقدکرائےجائیں گے،محکمہ تعلیم نےکھیلوں کےانعقادکیلئےپرائیویٹ سکولوں سےپلےگراؤنڈ کاریکارڈمانگ لیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کےانعقادکیلئےپلےگراؤنڈکی تصاویربھجوائی جائیں،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ضلعی و صوبائی سطح پرکھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے، سکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔



