ماہ ربیع الاول کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ قیادت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کے ساتھ ماہ ربیع الاول میں انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ماہ ربیع الاوّل کے دوران سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماہ ربیع الاول کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



