چہلم شہدائے کربلا حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر تمام انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کئے جائیں اور محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں میں بجلی اور کیبل کی فالتو تاروں کو ختم اور درست کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جلسوس سے قبل تمام علاقوں میں سول ڈیفنس سکیورٹی سرچ اینڈ سویپ آپریشن کرے گی۔ریسکیو 1122 میڈیکل اور فائر ایمرجنسی کے معاملات کی زمہ دار ہو گی۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر سکیورٹی اور صفائی کا انتظام کیا جائے۔ ضلع میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز تعینات ہو گی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button