جہلم پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائی، گمشدہ بزرگ خاتون بحفاظت بازیاب

جہلم پولیس اور سیف سٹی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ شہری کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک بزرگ خاتون نے تھانہ کالا گجراں میں اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی درخواست دی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ شہری اپنے ٹرک پر راولپنڈی جانے کا کہہ کر گیا تھا لیکن واپس نہ آیا، جس پر پولیس نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کیا۔

پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹرک کے نمبر کو بلیک لسٹ کیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ ٹرک ضلع شیخوپورہ میں ٹریس کر لیا گیا۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

بازیاب ہونے والے شہری کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کی فوری مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button