جہلم میں 41 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جہلم میں 41 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ کے علاقے جنگو رڑیالہ ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 41 سالہ شخص عمران یونس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ایک روز قبل لاپتہ ہوا تھا اور آج اس کی لاش قبرستان سے برآمد ہوئی۔

@jhelumupdates جہلم کے علاقے جنگو رڑیالہ میں افسوسناک واقعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #newsupdate ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران یونس کو سر اور جسم میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص 41 سالہ عمران یونس کو گھر کے باہر سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا تھا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔

مقتول کے لواحقین نے اس واقعے کے بعد عمران یونس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ چوٹالہ میں درج کروا رکھا تھا۔ تھانہ چوٹالہ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button