ڈپٹی کمشنر جہلم کا بی ایچ یو سکھا کا اچانک دورہ، ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا بی ایچ یو سکھا کا اچانک دورہ، ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے بی ایچ یو سکھا کے دورے پر عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر عملہ کی موجودگی اور تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں ادوایات، طبی مشینری، ریکارڈ رجسٹر اور وارڈز کو چیک کیا ڈیوٹی ڈاکٹر کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو سخت ایکشن کی ہدایت کی۔



