کشمیری مہاجرین کی دونوں نشستوں پر کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ضلع جہلم کی کشمیری مہاجرین کی دونوں نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام، پارٹی قیادت، امیدواروں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ایل اے 39 جموں 6 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2,275 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 692 ووٹ حاصل کرتے ہوئے واضح کامیابی اپنے نام کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں عوام کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، پالیسیوں اور امیدواروں پر اعتماد کا اظہار ہیں، جس پر وہ تمام ووٹرز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے اپنے پیغام میں پارٹی کارکنوں اور سپورٹرز کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے دن رات محنت، لگن اور بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب نمائندے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کشمیری مہاجرین کے مسائل کے حل، عوامی خدمت اور حلقوں کی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button