ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سکولوں کا دورہ، تعلیمی سہولیات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سول لائن اور ایم سی سکول اکرم شہید روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ و طالبات سے نصابی سرگرمیوں سے متعلق مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی کارکردگی کا اندازہ لگایا۔ اس دوران انہوں نے سکول ریکارڈ بالخصوص اساتذہ کی حاضری کا بھی معائنہ کیا۔

میثم عباس نے سکول پرنسپلز کو ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کو معیاری اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما متوازن انداز میں ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button