عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر ڈی سی جہلم نے شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب تاجروں دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



